صرف تم ہی نہیں بدلے
کہ ہر شے کی طبیعت میں
عجب سا اک تغیر ہے
نہ پہلے جیسا موسم ہے
نہ پہلے کی طرح
پیپل کے پیڑوں پر
پنچھی شام سے پہلے
کوئی نغمہ ہی گاتے ہیں
نہ پہلے کی طرح
چاند آسماں سے دیکھتا ہے
اور ہنستا ہے
نہ پہلے کی طرح
ہوا کی انگلیاں
آسماں پر
تمھارا نام لکھتی ہیں
نہ میں اب پہلے جیسا ہوں
صرف تم ہی نہیں بدلے ۔۔۔”
-
زبیر احمد نے لکھنے کا آغاز ہفت روزہ بچوں کا اسلام کراچی سے کیا پھر تمام دیگر رسائل ماہنامہ ذوق و شوق تعلیم و تربیت نونہال بچوں کی دنیا بچوں کا باغ اور جگنو میں لکھنے کا سلسلہ جاری رہا تعلیم کے دوران ہی صحافت سے منسلک ہوگئے پوسٹ مارٹم گروپ آف نیوز پیپر میں کرائم رپورٹر کے طور پہ کام کیا اس کے علاوہ روزنامہ بھلیکھا ( پنجابی اخبار ) میں صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں رائل نیوز چینل لاہور میں ایڈمن آفیسر کے طور پہ 2 سال کام کیا اس کے علاوہ ماہنامہ اذان فجر ۔ ماہنامہ ذوق و شوق کے نمائندہ لاہور کے طور پہ کام کیا اینٹی ڈرگ میگزین میں سب ایڈیٹر کے طور پہ کام کیا آج کل انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ۔این ایف سٹوڈیو کے ساتھ منسلک ہوں لاہور سمیت دیگر شہروں میں مشاعرہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے اور تاحال یہ سفر جاری ہے پہلا مجموعہ کلام تیاری کے مراحل میں ہے
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
