صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر کو گورنر پنجاب کی جانب سے بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے آزاد کشمیر کے معروف تحقیقیاتی صحافی و صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر ظفر مغل کو بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ
تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس لاہور کے ہال میں انعقاد پذیر ہوا تقریب کے میزبان سمال بزنس کمیونٹی نیویارک امریکہ کے صدر اوورسیز پاکستانی امریکن سید علمدار حسین شاہ تھے تقریب میں اوورسیز پاکستانی امریکن بزنس مینوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کی مختلف شخصیات کو ان کے شعبوں میں شاندار خدمات پر گورنر پنجاب نے خصوصی ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ دیئے۔
یاد رہے کہ ظفر مغل اکلوتے کشمیری صحافی ہیں جنہیں گورنر ہاؤس لاہور میں ایوارڈ سے نواز کر ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
دریں اثناء صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر ظفر مغل نے گورنر پنجاب محترم سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے دوران انہیں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر چیپٹر کے زیراہتمام رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں کشمیر ایشو پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف دورہ میرپور کے شیڈول میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *