انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

گورنر پنجاب نے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے سیلاب زدگان کے لیئے امدادی کیمپ کے اقدامات کو سراہا

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا گیا

لاہور (سپیشل رپورٹ) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر انصاری کی قیادت میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹر کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ کےحوالے سےخصوصی ملاقات ۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان اور چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کی ملاقات
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے حوالے سے گفتگو، یونین کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر گورنر پنجاب کو بریفینگ دی گئی۔
گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے سیلاب کے دوران میڈیکل کیمپس اور امداد سامان و راشن تقسیم کی تعریف کی۔
گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ لگانے کے اقدام کو بھی سراہا۔ خصوصی طور پر چیئرمین زبیر احمد انصاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ لکھاریوں نے بھی ملک کی ہنگامی صورتحال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔گورنر پنجاب نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافیوں اور لکھاریوں سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مزید کہا ہمارا ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو ایک ہو کر اس مشکل گھڑی سے نپٹنا ہے۔ گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ملاقات کرنے والے ممبران و عہدیداران کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے، میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔
گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ممبران و عہدیداران میں چیئرمین زبیر احمد انصاری، سپریم کونسل ممبر ریحانہ عثمانی، جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی، نائب صدور سعدیہ ہما شیخ، میاں محمد اصغر بھٹی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، جنرل سیکرٹری پنجاب رانا سلمان عارف، یوتھ ونگ صدر فلک زاہد، میڈیا انچارج رشنا اختر، صدر خواتین ونگ لاہور نبیلہ اکبر ، نائب صدر لاہور تحریم قاضی، لیگل ایڈوائزر مریم چوہدری، زاہدہ پروین، عاصم لطیف چودھری،ضماد گریوال، سجاد علی بھنڈر، حافظ زبیر احمد، ایگزیکٹو ممبرز لاہور سے فرزانہ چوہدری، رابعہ عظمت، حنا یاسمین ، بشریٰ نواز ، صفیہ خاتون، میرب ابوبکر موجود تھے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے عہدیداران و ممبران کا استقبال
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے پھول پیش کیے گئے۔
عہیداران نے اپنی کتب بھی گورنر پنجاب کو پیش کیں جبکہ
آخر میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چئیرمین زبیر احمد انصاری کی جانب سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے بھی چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *