قصور# لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر،سینئر صحافی،کالم نگار روزنامہ اوصاف،ایڈیٹر رپورٹنگ 7 نیوز لاہور اور مرکزی نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں محمد اصغر بھٹی کی قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) آمد۔صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمد قصوری نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستہ پیش کیا گیا۔تقریب میں انٹرنیشنل کرسچن جرنلسٹ کے صدر کاشف نواب،پریس کلب خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری،چیئرمین بزم حسان پاکستان مشہور نعت خواں مفتی شہباز عالم فاروقی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اصغر بھٹی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں،ان کی فلاح و بہبود ریاست اور اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لئے بہتر ورکنگ کنڈیشنز،فلاحی فنڈز اور ٹریننگ پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ وہ زیادہ موثر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔علاقائی صحافیوں کو زیادہ مسائل درپیش ہیں حکومت کو اس پر خصوصی طور پر توجہ دینی چاہیئے۔انہوں نے قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی سرگرمیوں، سیلاب کی صورت حال اور دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے ملک میں مثبت صحافتی رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اور دیگر باڈی کے ممبران کی مشاورت سے سینئر صحافی میاں محمد اصغر بھٹی کو قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی اور ان کی صحافتی خدمات پر انہیں پریس کلب کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔میاں اصغر بھٹی نے پریس کلب کی ممبر شپ اور عزت دینے پر صدر قصور پریس کلب رجسٹرڈ محمد عطاء قصوری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا




