انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لیہ کی سپریم کونسل کا مشاورتی اجلاس

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لیہ کی سُپریم کونسل کا مشاورتی اجلاس


رپورٹ۔۔مس فاطمہ زہرہ (ضلعی فنانس سیکرٹری “خواتین ونگ”)
پاک ٹی ہاوس لیہ میں IUW سُپریم کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا۔ جسکی صدارت ضلعی صدر IUW لیہ شمشاد حسین سرائی نے فرمائی سید عمران علی شاہ نے اجلاس کی نظامت فرمائی۔اجلاس میں سید عمران علی شاہ نے تنظیم انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ عالمی اور ملکی صورت حال پیشِ نظر نسلِ نو کو ادب کی طرف لانا ہو گا اور معاشرے میں عدم تشدد کے رویے کو عام کرنا ہو گا ۔ڈسٹرکٹ فنانس سیکرٹری (خواتین ونگ) مس فاطمہ زہرا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تمام توانائیاں علم و ادب کے فروغ کے لیے صرف کرنی چاہیے۔ ایگزیکٹو ممبر عبدالحنان اعوان نے کہا کہ ہم لیہ میں تنظیم IUW کے منشور کے مطابق علمی، ادبی اور سماجی کاموں میں ضلعی صدر شمشاد حسین سرائی کے ساتھ ہر قدم ساتھ ہیں۔آخر پرانٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لیہ کے ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا۔ہم نے لیہ کے علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کے لیے IUW کا پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔جسمیں لیہ کے معروف شعراءو شاعرات، جرنلسٹ اور کالم نگار خواتین و حضرات شامل ہوئے ہیں۔یہ تنظیم پورے ملک میں قائم ہے اوربیرونِ ملک بھی 38 ممالک میں اسکی تنظیم سازی ہو چکی ہے اسکے چیئرمین محترم زبیر انصاری صاحب نہایت ہی ہمدرد اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔انکے ساتھ صوبائی صدر زوہیب رمضان بھٹی، سیکرٹری جنرل طاہر درانی اور مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ صاحبہ ہیں جو شب و روز اپنی خدمات صرف کر رہے ہیں ۔میں بطور ضلعی صدر عیدالفطر کے بعد تنظیم کی دونوں ونگز میل ، فیمیل کی مشترکہ تقریبِ حلف برداری اور عید ملن مشاعرے کا اعلان کرتا ہوں۔جس کی جگہ ،دن اور وقت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ اسی اعلان کے ساتھ ضلع بھر کے عہدیداران اور ممبر کو پیشگی مطلع کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ساجد تمنا نے (آن لائن لاھور سے شرکت) فرمائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *