انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا اولین مقصد قلم کاروں کی خدمت ہے چیئرمین زبیر احمد انصاری

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا اولین مقصد قلم کاروں کی خدمت ہے، چئیرمین زبیر احمد انصاری

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمن زبیر احمد انصاری نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد قلم کاروں کی خدمت ہے، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے فلاحی کاموں اور ادیبوں کے درمیان ہونے والے مختلف تحریری مقابلوں سے قلم کاروں کی ایک نئی کھیپ پیدا ہورہی ہے۔
اس موقع پر مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ کا کہنا تھا کہ اب تک الحمدللہ تین ممبران بیٹیوں کی شادیوں کے موقع پر تنظیم کے فنڈ سے ان کی شادی پر بہترین طعام کا بندوست کیا جاچکا۔ تنظیم میں شامل ہر بیٹی ہماری اپنی بیٹی ہے۔ اب تک لاکھوں روپے ضرورت مند، بیمار ادیبوں کو تقسیم کیے جاچکے۔ مکمل رازداری سے ساتھ یہ فریضہ انجام دیا جارہا ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے تحت جاری تحریری، شاعری کے مقابلوں میں دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادیب ایسے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *