غزل
دیکھی اس کی صورت جب سے
تھامے بیٹھی ہوں دل تب سے
الجھن سی ہے میرے دل میں
ڈر جاتی ہوں اکثر شب سے
بکھرے خوابوں کو لے کر ہم
کرتے ہیں ہم شکوہ رب سے
کالی راتیں گہرے بادل
برپا ہے یہ طوفاں کب سے
دل تحریم کا کرچی کر کے
پھر وہ روئے گا کس ڈھب سے
-
طیبہ تحریم کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے . آپ مختلف اخبارات میں کالم, شاعری, مضامین لکھ رہی ہیں. آپ نے نظمیں , غزلیں, اور بچوں کے لیے نظمیں لکھیں.آپ ایم فل اردو کر رہی ہیں.
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
Recent Posts
