انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پشاور کا پہلا جشنِ آزادی

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پشاور کا پہلا جشن آزادی


13اگست کی صبح جب گھٹائیں اور ہوا کے سرد جھونکے گرمی کی حدت کو زائل کئے ہوے تھے ہم۔سب کڈذ سکول اینڈ کالج میں تنظیم کی صدر نصرت نسیم کے منتظر تھےجو اپنے وقت پر تشریف لائیں سکول کی ڈائریکٹرس محترمہ زاہدہ نور، پرنسپل مہرین اور تنظیم کے عہدے داروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، سٹیج کو جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا جہاں پرچم کشائی تنظیم کی نائب صدر تزئین گل پرنسپل جناح کالج( ر) نے کی اور سبز ہلالی پرچم تلے قومی ترانہ سناگیا۔
بعدازاں کانفرنس روم میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں صائمہ کی نعت نے سماں باندھ دیا پھر جائنٹ سیکرٹری سدرہ نے خیرمقدمی کلمات کہے
نائب صدر تزئین گل نے پاکستان کے 78ویں جشن ازادی پر سیر حاصل گفتگو کی ،پاکستان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

تنظیم کی سینیئر نائب صدر عفت جبار ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان نے امریکہ سے آن لائن خطاب کیا اور جشنِ آزادی کی اس تقریب کے انعقاد پر سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری مرکزی صدر سمینہ بٹ صاحبہ کی خدمات اورصدرنصرت نسیم کی تنظیم کے پلیٹ فارم سے صوبے کی خواتین کو آگے لانے کی کوششوں کو بطورِ خاص سراہا انہوں نے اپنا تازہ کلام بھی پیش کیا۔
تنظیم کی ممبر معروف ماہر تعلیم شاعرہ و ادیبہ ڈاکٹر سیما شفیع اپنی ناسازی طبع کے باعث پروگرام میں شرکت نہ کر سکیں مگر انہوں نے پاکستان کے حوالے سے اپنے کلام کے ذریعے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد کی ویڈیو بھیجی۔
پشاور کی معروف ماہرتعلیم زاہدہ نور صاحبہ نے بھی اپنے زریں خیالات کا اظہارِ کیاجس کے بعد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی متحرک اور محنتی جوائنٹ سیکرٹری سدرہ نے خطاب کیا۔اخر میں صدر نصرت نسیم نے انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کا تفصیلی تعارف اور ان کے سماجی و فلاحی کاموں کی تفصیل بیان کی آج کی اس تقریب کو” تحریک پاکستان میں سرحد کی خواتین کا کردار “کا عنوان دیا گیاتھا ،جنہوں نے اس حوالے سے تاریخی واقعات اور پاکستان بنانے میں مجاہدہ خواتین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بطورِ خاص مس فہمیدہ اختر علیکوزئی کی قربانیوں کا ذکرکیا اور اردو ادب میں ان کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی، وہ صوبے کی اولین افسانہ نگار تھیں۔ان کے ناول کشمالہ اور گل جانہ کی ڈرامائی تشکیل پی ٹی وی پشاور پر پیش کی گئی ۔وہ اپنی تینوں حیثیتوں سیاست ،درس و تدریس اور ادب میں نمایاں اورنا قابل فراموش کردار ہیں۔
نصرت نسیم نے اپنی تقریر کے آخر میں ایک اہم اعلان کرتے ہوے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری صاحب مرکزی صدر سمینہ بٹ صاحبہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوے وعدہ کیا کہ ان شاءاللہ تنظیم کی طرف سے کے پی میں جو ایوارڈ دیے جائیں گے ۔وہ ایوارڈ مس فہمیدہ اختر کے نام سے موسوم ہونگے۔
کے پی کی اولین صاحب طرز افسانہ نگار کی حیثیت اور مجاہدہ کے طور پر وہ لکھاریوں کی اس عالمی تنظیم کا قابل فخر استعارہ ہیں ،تنظپیم کی یہ پہلی تقریب ہی ایک منفرد ایوارڈ کا اجراء اور انداز رکھتی ہے ۔شرکانے اس فیصلے پرتالیاں بجا کر مسرت کا اظہار کیا نائب صدر تزیین گل ،سدرہ نے بھی اس ایوارڈ کے اجراء پرمسرت کا اظہار اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری اورسمینہ بٹ کاشکریہ ادا کیا ۔
آخر میں سب نے مل کرکیک کاٹا،خوشی ومسرت کی سرشاری میں پر تکلف چاے پیش کی گئی ۔
نصرت نسیم نے آخر میں ماہر تعلیم زاہدہ نور ،ان کے سٹاف اور بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوے اپنی کتابیں کالج کے سٹاف میں تقسیم کیں اور وعدہ کیا کہ وہ مزید کتابیں اس ادارے کی لائبریری کو عطیہ کریں گی زاہدہ نور صاحبہ اور شرکا نے بھی کامیاب تقریب کے انعقاد اورکتابوں کا تحفہ ملنے پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا یوں یہ دو گھنٹوں پر محیط خوشگوار تقریب تنظیم کا بہترین تعارف اور تاثر لئے اختتام تک پہنچی ۔اس تقریب کی کوریج تنظیم کی میڈیا سیکریٹری رانی عندلیبِ نے کی، جو کئی اخبارات اور ٹی وی چینلز سے بھی منسلک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *