بونیر میں سیلاب اور حالیہ تباہ کاریوں پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے امدادی سامان اور ادویات روانہ کردی گئیں۔
لاہور (سپیشل رپورٹ)
بونیر، خیبر پختونخوا میں سیلاب اور حالیہ تباہ کاریوں پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے امدادی سامان کے تین ٹرک اور بھاری مقدار میں ادویات، پیرا میڈیکل اسٹاف روانہ کردیا گیا۔
اس موقع پر چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے بونیر اور شمالی علاقے ناگہانی صورت حال کا شکار ہیں جس کا ہمیں رنج اور تکلیف ہے۔
افواج پاکستان، حکومت اور امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون اور اپنے عوام کی مدد کے تحت انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز بھی اس مدد کے مشن میں ہم قدم ہے۔
بونیر میں اس وقت خواتین، حضرات خصوصاً بچے اس وقت بخار، ڈائریا، پیٹ درد جیسے مرضوں میں مبتلا ہیں۔ اس لیے بھاری مقدار میں ادویات اور امدادی سامان کے ٹرک پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بھیجے جارہے ہیں۔
پیر کو چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری اور شمالی علاقہ جات کے عہدیداران بھی بونیر میں موجود ہونگے۔
