Manifesto

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ایک عالمی سطح کی ادبی و سماجی تنظیم ہے، جو قلم کے مقدس پیشے سے جڑے تمام افراد کو ایک مضبوط، باوقار اور فعال پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کارواں میں شامل ہیں: ادیب، شاعر، صحافی، فلم و ڈرامہ نگار، پبلشرز، کالم نویس، اسکرپٹ رائٹرز، اور موٹیویشنل اسپیکرز—یعنی وہ تمام افراد جو لفظ کو وسیلہ بناتے ہیں، اور خیال کو حقیقت میں ڈھالتے ہیں وہ شامل ہیں.

یہ تنظیم محض کسی کی ذاتی شہرت یا نمود و نمائش کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ ایک اجتماعی شعور کی تحریک ہے۔ اس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی آواز بننا، بھائی چارے کا فروغ دینا، اور ممبران کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔

یہ یونین ملک و قوم اور انسانیت کے فلاحی سفر میں ہمرکاب بننے والے قلمکاروں کو نہ صرف باوقار مقام فراہم کرتی ہے، بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے میں بھی مددگار ہے۔ آپ کی تحریری جہتیں، خواہ وہ کسی گوشے میں دبی ہوں، اس پلیٹ فارم سے روشنی میں آئیں گی۔ آپ کی کتابیں، آپ کے مضامین، آپ کے خیالات—اب دنیا تک اس تنظیم کے ذریعے پہنچیں گے۔

یہ ایک ایسا ادبی خاندان ہے جو ہر ممبر کی خدمات کا باعزت اعتراف کرتا ہے—شیلڈز، ایوارڈز، سرٹیفکیٹس، میڈلز سے نوازتا ہے۔

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا مرکزی دفتر لاہور میں قائم ہے جبکہ پاکستان بھر اور دنیا کے 34 سے زائد ممالک میں اس کے ذیلی دفاتر اور نمائندہ اسٹیشن قائم کیے جا چکے ہیں۔

انٹرنیشنل یونین آف رائٹر ز اہل قلم کی ایک ایسی تنظیم ہے جس کے قیام کا مقصد نہ صرف لکھاریوں کی لکھنے کے حوالے سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی بلکہ ان کی فلاح و بہبود بھی اس کے قیام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

تنظیم میں شامل اہل قلم کی تحریروں کی ہم نہ صرف ملکی سطح پر تشہیر کریں گے بلکہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی ان لکھاریوں کو لے کر جائیں گے۔

نو آموز لکھنے والوں کی مختلف ورک شاپس اور آن لائن کلاسز کے ذریعے تربیت کی جائے گی اس کے علاوہ آن لائن مشاعرے اور افسانوں کی مختلف نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا

لکھاری طبقہ معاشی لحاظ سے مختلف مسائل کا شکار ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ اس حوالے سے لکھاری طبقے کی نے کی مشکلات کو کم کیا جائے اور ان کی اس حوالے سے جتنی مرد ممکن ہو کی جاسکے۔

ملکی و بین الاقوامی اہل قلم کے آپس میں زیادہ سے زیادہ روابط کو مضبوط کیا جا سکے۔

۔ ہم عنقریب اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کر رہے ہیں جس سے یقینا نہ صرف اہل قلم کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ ان کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا بنیادی منشور یہ ہے

قلمکاروں کے جائز حقوق کی جدوجہد کرنا

معاشرتی ہم آہنگی، لسانی و مذہبی تفریق سے بالاتر ہو کر کام کرنا.

قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادبی شناخت کو فروغ دینا.

یونین کا عہدیدار، ہر رکن، ایک دوسرے کا معاون ہے۔ آپ جہاں بھی ہوں، اس یونین سے جُڑ سکتے ہیں۔ اس کا ممبر بننے کے لیے آفیشل پیج پر موجود فارم پُر کریں، یا اپنے شہر کے ضلعی صدر، ڈویژن کے نمائندے یا مرکزی قیادت سے براہِ راست رابطہ کریں۔