فکر اقبال اور بچوں کے لیے پیغام اقبال پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا سیمینار

بچوں نے تقاریر پیش کیں، پینٹنگز مقابلہ میں حصہ لیا اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے موضوع پر سوال و جواب کے مقابلے میں حصہ لے کر انعامات جیتے۔

چیئرمین زبیر احمد انصاری، صدر ثمینہ طاہر بٹ، جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، ایگزیکٹو کونسل ممبر ریحانہ عثمانی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، نائب صدر پنجاب سجاد علی بھنڈر، صدر لاہور عاصم لطیف چوہدری، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ زبیر احمد، صدر لاہور خواتین ونگ نبیلہ اکبر, انفارمیشن سیکرٹری لاہور زاہدہ پروین اکرم نے شرکت کی جبکہ عقیل انجم اعوان، ندیم نظر مہمان اعزاز تھے۔
کلام پاک سے محمد شاہ میر نے پروگرام کا آغاز کیا،
مشہور نعت خواں میاں انجم شہزاد نے نعت پیش کی
بچوں کے تقریری مقابلے میں محمد شاہ میر عاصم، علی حیدر بھنڈر، عنایہ کرامت، احمد نبیل، ایان کرامت، ایشال فاطمہ، ایان عاصم بٹ، محمد عبداللہ، محمد سعد، محمد رافع حسین، ایمان زبیر نے حصہ لیا
ججز کے مطابق پہلے نمبر احمد نبیل صابر کی، دوسرے نمبر پر عنایہ کرامت اور تیسرے نمبر پر ایمان زبیر کی تقریر رہی۔ جیتنے والے بچوں کو چئیرمن انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کی جانب سے کیش پرائز، شیلڈز اور سرٹیفیکٹ پیش کیے گئے۔
پروگرام کے سٹیج سیکرٹری طاہر تبسم درانی تھے۔
شبنم مرزا، بلال اکرم، ہاشم، فبیحہ عاصم بٹ نے علامہ اقبال کی شخصیت پر خوبصورت کلام پیش کیا۔
چئیرمین زبیر احمد انصاری کا اس موقع پر بچوں سے کہنا تھا کہ بچے قوم کے معمار ہیں اور پیغام اقبال بچوں تک پہنچانے میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا کردار نمایاں ہے جس کی واضح مثال آج کا یہ پروگرام ہے۔
پروگرام میں بشریٰ نواز، شگفتہ ناہید گوہر، فرزانہ چوہدری، رابعہ عظمت، شبنم مرزا، ڈاکٹر فائزہ طارق، صائمہ سجاد بھنڈر، عظمیٰ عاصم، شاہدہ زوہیب، فرح مبشر، میرب ابوبکر، زخرف منال، ماہ نور عمران، ستارہ، امین کومل ، حمیرا شاہ ، شیزرے فاطمہ، سیدہ حورین فاطمہ، شبنم مرزا سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبران حضرات کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، ان میں ساجد علی تمنا، ندیم نظر، طاہر محمود بٹ، آصف سیٹھی، شہباز اکبر الفت، مشتاق قمر، نادر علی، طارق عزیز، رحمان قمر، بلال اکرم،فاروق کاکڑ،رائے ایوب, سید امیر کاظمی اینکر پرسن سٹی 44 نیوز نمایاں تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *