انٹرنیشنل یونین آف رائٹر ضلع لیہ کی تقریب حلف برداری اور عید ملن مشاعرہ

انٹرنیشنل یونین آف رائٹر ضلع لیہ کی تقریب حلف برداری اور عید ملن مشاعرہ

رپورٹ: فاطمہ زہرہ (فنانس سیکرٹری IUW لیہ)
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈسٹرکٹ لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے خوبصورت اور مزیّن ہال میں ایک پروقار اور یادگار تقریب حلف پرداری اور عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا
تقریب کی دو نشستیں تھیں پہلی نشست تقریب حلف برداری پر مشتمل تھی دونوں نشستوں کی نظامت معروف دانشور اور جنرلسٹ سید عمران علی شاہ نے فرمائی تقریب کی صدارت معروف ادبی سکالر محترم پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین گٹ (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ) نے فرمائی مہمان خصوصی محترم جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی صاحب تھے مہمان اعزاز میاں شمشاد حسین سرائی ضلعی صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈسٹرکٹ لیہ تھے جبکہ مہمان محتشم میں حاجی سلیم اختر جونی اور محسن عدیل صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب تھے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا خالد محمود چوہدری نے شرف حاصل کیا نعت رسول مقبول سید عمران علی شاہ نے پڑھی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے منشور اور اغراض و مقاصد ضلعی صدر میاں شمشاد سن سرائی نے پیش کرتے ہوئے فرمایا یہ ایک عالمی سطح کی تنظیم ہے ادبی و سماجی تنظیم ،جو قلم کے مقدس پیشے سے جڑے تمام افراد کو ایک مضبوط اور باوقار اور فعال پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ جس میں شامل ادیب شاعر جنرلسٹ فلم اور ڈرامہ نگار پبلشرز کالم نویس غرض یہ کہ تمام وہ تمام افراد جو لفظ کو وسیلہ بناتے ہیں اور خیال کو حقیقت میں ڈھالتے ہیں وہ شامل ہیں یہ تنظیم 34 سے زائد ممالک میں قائم ہے جس کا مقصد صرف اور صرف لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود ہے آپ کے خیالات کے بعد تقریب کے چیف گیسٹ محترم جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی صاحب نے ہال میں موجود جنرل ونگ جس میں مرد رائٹرزموجود تھے ان سے حلف لیا اور ان کے ساتھ اپنا یادگار گروپ فوٹو بنوایا
اسی حلف برداری کے پہلے سیشن میں تقریب کے صدر گرامی پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین گٹ صاحب نے خواتین ونگز کے عہدے داران کا حلف لیا اور بعد ازاں ان کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی
پہلی تقریب کے اختتام پر تقریب کے چیف گیسٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز طارق میرانی صاحب نے اظہار خیال فرمایا۔ کہ مجھے آج انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ آج لیہ میں ایک بین الاقوامی سطح کی علمی ادبی اور سماجی تنظیم ہمارے زیر وجود میں آئی ہے اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے منشور کو سن کر خوشی ہوئی جو کہ میاں شمشاد حسین اسرائی نے اپنے اظہار خیال میں فرمایا کہ اہل قلم کی فلاح و بہبود کے لیے یہ تنظیم کام کر رہی ہے اور جو کہ قابل تحسین امر ہے ملک کی صورتحال اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر ہمیں اہل قلم کی مثبت انداز میں رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی معاشی اور علمی وادبی عیانت کرنی چاہیے تاکہ یہ آزادانہ طور پر ملک کو قوم کی اپنے قلم کے ذریعے خدمت کر سکیں
پہلی نشست کے اختتام پر جنرل ونگ اور خواتین ونگ کے منتخب عہدہ داران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے ساتھ خصوصی فوٹو سیشن ہوئے ڈسٹرکٹ باڈی میں جن اہل قلم اور جرنلسٹ نے اپنا حلف اٹھایا ان میں ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی سینیئر نائب صدر یاسین بھٹی نائب صدر پروفیسر ساجد علی تمنا جنرل سیکرٹری سید عمران علی شاہ انفارمیشن میڈیا سیکرٹری معین الدین علوی فنانس سیکرٹری مجتبی نعیم خان رابطہ سیکرٹری عبدالحنان اعوان، آفس سیکرٹری میاں امدادحسین لیکھی سرائی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین دانش ایگزیکٹو ممبر خالد محمود چوہدری نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
اسی طرح خواتین ونگ میں جن اہل قلم خواتین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ان میں صدر پروفیسر ندا منیر سینئر نائب صدر پروفیسر فرخ سنبل نائب صدر پروفیسر صفیہ انور صفی جنرل سیکرٹری مشال ملک انفارمیشن سیکرٹری آمنہ روشنی رشا فنانس سیکرٹری فاطمہ زہرا رابطہ سیکرٹری ثانیہ سجاد اور آفس سیکرٹری سحرش منیر کھتران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایاتمام منتخب عہدے داران کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی
دوسری نشست عید ملن مشاعرہ پر مشتمل تھی باوجود برسات کے لیہ کے معروف شعرا و شاعرات نے بھرپور شرکت فرمائی اور ہر شاعرو شاعرہ نے اپنا منتخب خوبصورت کلام پیش کر کے محفل سے خوب داد سمیٹی
ہر شاعر اور شاعرہ نے خوبصورت موسم میں اپنے خوبصورت کلام پیش کر کے پوری محفل کو بہار باداماں بنا دیا
تقریب میں سید عمران علی شاہ اور خالد محمود چوہدری نے خوبصورت آواز
میں سدا بہار گیت اور عارفانہ کلام پیش کرکے داد وصول کی اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا تقریب میں صدر پریس کلب محسن عدیل چودری جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا خالد محمود شوق مہر نوید گل لوہانچ اور صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکول منیجمنٹ لیہ مہر محمد شفیق تھند اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی
آخر پر تمام حاضرین کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے مونوگرام والے بیجز لگائے گئے
اسی طرح اس سال کی یہ شاندار اور یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *