میرپور کا ایک اور اعزاز
میرپور کا ایک اؤر اعزاز،ببیام منگلا ہملٹ ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی برمنگھم کے لیڈی وڈ حلقہ سے لیبر پارٹی کی طرف سے 2010ءسے ممبر آف برٹش پارلیمنٹ منتخب ہو رہی ہیں، بیرسٹر شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی پاکستانی و کشمیری نژاد برٹش وزیرداخلہ ( ہوم سیکریٹری ) تعنیات ہو گئی ہیں، اسطرح شبانہ محمود نے پہلی ہوم سیکریٹری کے عہدہ پر تعنیات ہونے والی ممبر پارلیمنٹ کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے، شبانہ محمود رشتے میں ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی کزن ہیں،اس وقت برطانیہ بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹ رہا ہے آنے والے دنوں میں پتا چلے گا کہ شبانہ محمود بطور ہوم سیکرٹری برطانیہ اپنا کام کیسے سرانجام دیتی ہیں، برمنگھم اور میرپور میں ان کے آبائی علاقے ببیام منگلا ہملٹ کمیونٹی کی طرف سے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے اور مبارکبادیں کا سلسلہ جاری ہے،یاد رہے کہ قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیرسٹر شبانہ محمود جولائی2024ءسے ستمبر 2025ءتک برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون لارڈ چانسلر اور سیکرٹری برائے انصاف بھی رہ چکی ہیں،
