یہ بات ہمیشہ رکھو یاد
ختم نبوت زندہ باد
جو بھی کہے گا ہوگا شاد
ختم نبوت زندہ باد
آقا نے یہ بات بتا دی
ذہنوں میں ہے خوب بٹھا دی
نبی نہیں کوئی میرے بعد
ختم نبوت زندہ باد
اقا کی تعریف کریں ہم
چرچے اور توصیف کریں ہم
دل کا نگر رکھیں آباد
ختم نبوت زندہ باد
دل میں بسائیں عشق نبی اب
عمل میں نہ ہو کوئی کمی اب
خود کو رکھیں ہر دم شاد
ختم نبوت زندہ باد
-
زبیر احمد نے لکھنے کا آغاز ہفت روزہ بچوں کا اسلام کراچی سے کیا پھر تمام دیگر رسائل ماہنامہ ذوق و شوق تعلیم و تربیت نونہال بچوں کی دنیا بچوں کا باغ اور جگنو میں لکھنے کا سلسلہ جاری رہا تعلیم کے دوران ہی صحافت سے منسلک ہوگئے پوسٹ مارٹم گروپ آف نیوز پیپر میں کرائم رپورٹر کے طور پہ کام کیا اس کے علاوہ روزنامہ بھلیکھا ( پنجابی اخبار ) میں صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں رائل نیوز چینل لاہور میں ایڈمن آفیسر کے طور پہ 2 سال کام کیا اس کے علاوہ ماہنامہ اذان فجر ۔ ماہنامہ ذوق و شوق کے نمائندہ لاہور کے طور پہ کام کیا اینٹی ڈرگ میگزین میں سب ایڈیٹر کے طور پہ کام کیا آج کل انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ۔این ایف سٹوڈیو کے ساتھ منسلک ہوں لاہور سمیت دیگر شہروں میں مشاعرہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے اور تاحال یہ سفر جاری ہے پہلا مجموعہ کلام تیاری کے مراحل میں ہے
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
