جدائی
چاند ڈھلتا گیا رات باقی رہی
یاد تیری مگر ساتھ باقی رہی
خواب آنکھوں میں سوکھے ہوئے رہ گئے
بارشوں کی فقط بات باقی رہی
زخم سینے میں جلتے رہے رات بھر
درد کی ایک سوغات باقی رہی
دل کے صحرا میں تیرے قدم تھم گئے
پھر بھی خوشبو کی برسات باقی رہی
وقت نے سب رشتے مٹا ڈالے ہیں
بس تری یاد کی گھات باقی رہی
زلف کی چھاؤں ڈھلتی گئی چاندنی
تیرگی کی وہ سوغات باقی رہی
یوں سحر دل کی دنیا اجڑتی گئی
پر وفا کی تری بات باقی رہی
-
زاہدہ پروین لاہور میں پرنٹ میڈیا اور 40 نیوز میں بیورو چیف کے فرائض انجام دے رہی ہیں ، زاہدہ پروین اکرم نے گزشتہ 12 سے 14 سال کے دوران مختلف موضوعات پر "روزنامہ تشکیل وطن فیصل اباد" 40 نیوز لاہور اور دیگر کئی معروف اخبارات میں مضامین،کالم شاعری ،گھریلو ٹوٹکے وغیرہ تحریر کیے ہیں
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
