عجب مزاج کا شخص ہے
کبھی بلا کا اجنبی
توکبھی انتہا کا مہربان
کبھی جواب ندارد
تو کبھی مخاطب آخری پہر
کہیں سنجیدگی کی ردا اوڑھے
تو کہیں مُسکراتا چہرہ
کبھی سر آنکھوں پر رکھے
تو کبھی حقارت سے گرا دے
دل چھلنی بھی کرے
پھر درد دل کی دوا بھی بنے
روح من ستم گر بھی
روح من چارہ گر بھی
-
علیمہ جبین کا تعلق لاہور سے ہے آج کل دمام، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ادب میں نثر، شاعری اور کالم نگاری میں طبع آزمائی کے ساتھ ساتھ نظامت کے فرائض بھی سر انجام دیتی ہیں۔
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
Recent Posts
