انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی بونیر کے بعد شانگلہ کے لیے امدادی سامان، ادویات کی کھیپ تیار

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی بونیر کے بعد شانگلہ کے لیے امدادی سامان، ادویات کی دوسری کھیپ 31 اگست کو روانہ ہوگی

(لاہور / بونیر / شانگلہ، خصوصی رپورٹ) شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے جو ہنگامی اور ناگہانی صورت حال پیدا کی ہے ، اس وقت پورا ملک اس افتاد سے نبرد آزما ہے اور بہت سے مخیر اور درد دل رکھنے والے لوگ اپنے مصبیت میں پھنسے بھائی بہنوں کی مدد کے لیئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے بھی مصیبت میں پھنسے اپنے بھائی بہنوں کی امداد کے لیئے کاروائیاں شروع ہو چکی ہیں، امدادی سامان، اشیائے خوردونوش اور ادویات پر مشتمل تین ٹرک بھیجے جاچکے ہیں۔

شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث اگلی کھیپ 31 اگست کو روانہ کی جائے گی۔
جس میں اینٹی بیکٹیرئل صابن ، ہینڈ سینیٹائزر ، ڈرپس، میڈیکیٹڈ ٹاول ، بخار اور الرجی کی ادویات کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے علاوہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے کارکنان بھی شامل ہونگے۔
چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف زبیر احمد انصاری کے مطابق صرف ادویات ہی کی لاگت ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے، باقی سامان، اشیائے خوردونوش اس کے علاوہ ہیں۔
31 اگست کو روانہ ہونے والے قافلے کا پہلا پڑاؤ دو دن کے لیے شانگلہ میں ہوگا۔ شانگلہ میں حالات بہت خراب ہیں، زیادہ تر لوگ اپنے گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں اور امدادی ٹیموں کی زیادہ توجہ ابھی بھی بونیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کی طرف ہے، شانگلہ میں مجبور اور بے کس بھائی بہنوں کی مدد کی جائے گی
شانگلہ میں رہائش اور میڈیکل کیمپ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *