ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ صدر ڈویژن بہاولپور انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز کی مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی کے ہمراہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے ساتھ انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ نے چیئرمین زبیر احمد انصاری کو حاصل پور دورہ کرنے کی دعوت دی جو کہ زبیر احمد انصاری صاحب نے قبول کر لی۔ اگست میں ڈویژن بہاولپور کے تمام عہدے داران و ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مرکزی قیادت بھرپور شمولیت اختیار کرے گی اس تقریب میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر تنظیم سازی کے حوالے سے اور یونین کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ممبران کے لیے عمرے کے ٹکٹ کا دینے کا فیصلہ بھی زیر غور لایا گیا ۔ڈویژن بہاولپور میں جلد تنظیم سازی مکمل کرنے پر چیئرمین نے ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈوکیٹ کی کوششوں کو سراہا۔جنرل سیکرٹری طاہر درانی نے یوم آزادی کے حوالے سے سرگرمیوں کے انعقاد کی تجویز پیش کی ۔ تمام امور پر مرکزی قیادت باہمی مشاورت کے بعد حتمی اعلان کریگی۔
