لیہ کی ادبی خواتین کا تعارف
لیہ جسے علم و ادب کا شہرِ دانش اور لکھنو گردانا جاتا ہے اسمیں متقدمین سے متاخرین تک شعراء، ادباء اور محقیقین نے اپنی تخلیقات شعرو سخن یا نثری تحقیقی کام سے اپنا اور اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے۔اس ادبی قافلے میں جہاں مرد اہلِ قلم نے نام کمایا ہے وہاں خواتین بھی کسی سے کم نہیں رہیں۔ خواتین کو اپنی تخلیقات کو منظرِ عام پر لانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی لیے انہیں مواقع بھی کم ملتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ٹیلنٹ آف لیہ خصوصاً خواتین رائٹرز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔اور لیہ کی سطح پر انکی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے ایوارڈز و اسناد سے نوازا۔ اور انہوں نے بھی میرا ہمیشہ مان رکھا۔ حال ہی میں عالمی سطح پر ایک پلیٹ فارم معرضِ وجود میں آیا۔جسکے روحِ رواں اور چیئرمین محترم زبیر انصاری صاحب ہیں انکے ساتھ محترمہ آپا ثمینہ طاہر بٹ صاحبہ ، محترم طاہر درانی صاحب اور زوہیب رمضان بھٹی صاحب جیسے مخلص ساتھی شامل ہیں۔ان احبابِ ذی وقار نے راقم الحروف (شمشاد سرائی) کی ادبی خدمات (نظم و نثر) کے پیشِ نظر بندہ کو IUW ڈسٹرکٹ لیہ کا صدر منتخب کیا۔ تو میں نے لیہ کے سنجیدہ اہلِ قلم (خواتین و حضرات) کو اس اہم تنظیم میں مدعو کیا۔الحمد اللہ ثمہ الحمد اللہ پنجاب میں تقریباً سب سے پہلے IUW تنظیم کی میل/ فیمیل لیہ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کا شرف بھی مجھے ملا ہے آج ہم اپنی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز خواتین ونگ کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں۔
پروفیسر ندا منیر
محترمہ پروفیسر ندا منیر ضلعی صدر IUW خواتین ونگ لیہ منتخب ہوئیں۔ آپ یونیورسٹی آف لیہ شعبہ اردو کی وزٹنگ لیکچرار ہیں۔آپ ایک خوبصورت نثر نگار ،کالم نگار اور ریسرچ سکالر ہیں۔نہایت ذہین اور ملنسار شخصیت کی مالکہ ہیں۔ہمیں آپکی صلاحتوں پر فخر ہے۔
پروفیسر فرح سُنبل
پروفیسر فرح سنبل صاحبہ یونیورسٹی اف لیہ شعبہ اردو کی پروفیسر ہیں اور اور ایک بہترین کالم نگار اور نثر نگار ہیں علمی و ادبی گھرانے سے تعلق ہے معروف ممتاز نقاد شاعر ادیب دانشور جسارت خیالی کی صاحبزادی ہیں ۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لیہ خواتین ونگ میں آپ کو سینیئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔آپ بھی نہایت سنجیدہ اور ملنسار شخصیت کی مالکہ ہیں۔
پروفیسر صفیہ انور صفی
آپ ایک خوبصورت ناول نگار ، افسانہ نگار اور کالم نگار اور شاعرہ ہیں لیہ کی خواتین کے ادب میں آپ کا ایک معتبر حوالہ ہے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میں خواتین ونگ کی آپ نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔
مشال ملک
آپ ایک سینیئر موسٹ شاعرہ کالم نگار اور سماجی شخصیت کی مالکہ ہیں لیہ کے خواتین ادب میں آپ کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے آپ انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئی ہیں نہایت ہمدرد اور ملنسار شخصیت کی مالکہ ہیں۔
آمنہ روشنی رشا
آپ ایک شاعرہ نثر نگار اور کالم نگار ہیں چوک اعظم اور لیہ کی خواتین ادب میں آپ نے بہت جلد ہی اپنا مقام بنایا ہے۔
آپ ایک افسانہ نگار اور گرافک ڈیزائنر بھی ہیں انٹرنیشنل یونین آف رائٹر لیہ خواتین ونگ میں سیکرٹری نشر اشاعت کے عہدے پر متمکن ہوئی ہیں۔
علیزہ ماہ نور
آپ بی ایس اردو سکالر ہیں ایک تازہ کار کالم نگار اور افسانہ نگار ہیں آپ کو انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز لیہ میں فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔
صوبیہ کرن
آ۔پ ایک کالم نگار سٹوری رائٹر اور گرافک ڈیزائنر ہیں
آپ کو انٹرنیشنل یونین اف لیہ میں رابطہ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے نہایت قابل اور فتین ہیں۔
سحرش منیر کھتران
آپ ایک کالم نگار سٹوری رائٹر اور شاعرہ ہیں اور خوبصورت شخصیت کی مالکہ ہیں انٹرنیشنل یونین رائٹرز لیہ میں آپ کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔
