انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ڈویژنل آفس لاہور کی افتتاحی تقریب

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ڈویژنل آفس لاہور کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری، صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لاہور ڈویژن زوہیب رمضان بھٹی، مرکزی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز طاہر درانی، ضماد گریوال، کرامت مسیح، مشتاق قمر، چوہدری تنویر سرور، پاکستان کے نامور وکیل شاہد انور، کاوش صدیقی، شہباز اکبر الفت، شہزادہ ذوالقرنین، رائٹر صحافی سجاد علی بھنڈر، صدر وومن ونگ لاہور نبیلہ اکبر، قائم مقام صدر ریحانہ عثمانی، سینئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی، صدر یوتھ ونگ فلک زاہد، سینئر ممبر پریس کلب درخشندہ علمدار، زاہدہ پروین، تحریم قاضی، ڈاکٹر پونم نورین گوندل، ایمان فاطمہ، صفیہ خاتون سمیت انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ صدر نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن و بیوروچیف کوہ نور نیور چوہدری شہباز آرائیں، صدر پھولنگر پریس کلب ندیم سندھو نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت عالمی لکھاریوں کیلیے فلاح وبہبود کے سفر کو جاری رکھیں گے، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ایک عالمی تنظیم کے طور پر بڑی تیزی سے اپنا دائرہ پوری دنیا میں بڑھا رہی ہے۔

صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لاہور ڈویژن زوہیب رمضان بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم زمہ داری ہے اور انشاء اللہ میں ادب، جرنلزم، کلچر کے فروغ کے لیے محنت کرتا رہوں گا۔ لاہور سے آنے والے تمام ساتھیوں نے ثابت کیا ہے کہ لاہور میں ادب کا فرغ مزید بہتر ہوگا

افتتاحی تقریب کے آخر میں چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری نے خصوصی کیک بھی کاٹا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *