انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی:طاہر درانی
ڈویژن بہاولپور میں تمام اضلاع اور تحصیلوں میں تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈووکیٹ
لاہور۔(نمائندہ خصوصی)مرکزی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز طاہر درانی اور صدر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی اہم ملاقات لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ملاقات میں یونین کی بہتری ،آنے والی تقریبات اور مختلف تنظیمی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر ڈویژن بہاولپورخضرحیات خان نے کہا کہ ڈویژن بہاولپور میں کئی تحصیلوں میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی باڈیز مکمل ہو چکی ہیں جن کی حلف برداری کی تقریب کا اعلان جلد کریں گے۔ ڈویژن بہاولپور کی ہر تحصیل میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے دفاتر قائم ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر خضر حیات نے کہا کہ لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لیے چیئرمین زبیر احمد انصاری اور سنئیر رہنماؤں کی کوششیں اور فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر تکمیل منصوبوں کے علاوہ مصنفین کے لیے کتب پبلشنگ کے آسان ذریعے کے لیے بھی تجاویز پیش کیں۔آخر میں ڈاکٹر خضر حیات نے اپنی تصنیف ٫٫جستجو عین کی٬٬ جنرل سیکرٹری طاہر درانی کو پیش کی۔ طاہر درانی نے لاہور دورے پہ انکا شکریہ ادا کیا۔واضع رہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز دنیا بھر میں لکھاریوں اور ادیبوں کی واحد بڑی نمائندہ تنظیم بن چکی ہے جس کے ملک بھر کے علاوہ دنیا بھر کے چالیس ممالک میں دفاتر قائم ہو چکے ہیں۔اور ابھی مزید ممبر سازی جاری ہے۔
