صدر چشتیاں انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز اور بہترین شاعر عبد القدوس کیفی کی صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی سے ملاقات
لاہور ( خصوصی رپورٹ) صدر چشتیاں انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز اور پنجابی زبان کے بہترین شاعر عبد القدوس کیفی کی صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی سے ملاقات
اس موقع پر عبد القدوس کیفی بہاولپور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خضر حیات خان اور چشتیاں کی تنظیم کا سلام صدر ثمینہ طاہر بٹ، مرکزی چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی قیادت کے نام پینچایا۔
چشتیاں میں فروغ ادب، وہاں کے ادبی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی
زوہیب رمضان بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین زبیر احمد انصاری ادب اور قلم کی ایک سوچ اور نکھری صبح کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ چشتیاں سے ادب کے میدان میں بڑے ناموں نے اپنی پہچان بنائی ہے اور چشتیاں فروغ ادب میں نمایاں ہے۔
عبد القدوس کیفی نے اس موقع پر اپنی کتاب بھی پیش کی
