السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ سب کو ہمیشہ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں رکھے ۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین ۔
کل مورخہ 10 جولائی بروز جمعرات لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین جناب زبیر احمد انصاری صاحب نے کی۔ میٹنگ میں ، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ، نائب صدر سعدیہ ہما شیخ، سینئر نائب صدر فاطمہ خان شیروانی، نائب صدر نمرہ ملک، جنرل سیکرٹری طاہر درانی، لاہور ڈویژن کے صدر زوہیب رمضان بھٹی ، بیگم زبیر احمد انصاری اور جناب طاہر بٹ صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔
مرکزی کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے زوہیب رمضان بھٹی کو پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا ۔
اس کے علاؤہ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے واٹس ایپ گروپس کی تعداد کو کم کیا جائے۔ میل گروپ ، فی میل گروپ اور ایک ادبی گروپ رہے گا ، باقی تمام گروپس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔ ہماری تنظیم کی اپنی ویب سائٹ لانچ ہو چکی ہے اس لئے ہر طرح کا ادبی مواد ویب سائٹ پر آپ لوڈ کیا جائے گا ان شاءاللہ ۔
سپریم کونسل کے واٹس ایپ گروپ میں اوور سیز صدور کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے کوائف اور ڈیٹا بھی مرکز کے پاس محفوظ رہے ۔
اس کے علاؤہ تنظیم کی طرف سے ہمارے ممبران اور عہدے داران کی بچیوں کی شادی کے سلسلے میں جو کھانا دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالے سے بھی فیصلہ ہوا کہ جو ممبر یا عہدے دار کم از کم ایک سال تک تنظیم کا حصہ رہے گا وہ ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
ہماری تنظیم بچیوں کی شادی میں 100 لوگوں کا صرف کھانا دے گی نہ کہ پیسے۔ اور کھانے میں ون ڈش شامل ہوگی ، جو بریانی ، رائتہ یا قورمہ اور نان پر مشتمل ہو گا۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے منتخب کئے جانے والے صدور اور جنرل سیکرٹری کو وزٹنگ کارڈ ز ایشو کئیے جائیں گے ۔ کارڈز کے ڈیزائن کی منظوری مرکز دے گا ۔
اس کے علاؤہ تنظیم کےآنے والے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس کے بعد چیئرمین جناب زبیر احمد انصاری صاحب کی طرف سے بہترین عشائیہ دیا گیا۔

بہت خوب