⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔
ہار کے بعد ہی جیت ہے
سیلاب کی تباہ کاریاں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہمارے معاشرے کے سب سے ناتواں طبقے، یعنی مزدور اور غریب عوام، کی کمر توڑ دی ہے. وہ مزدور جو صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلتا ہے اور شام تک خون پسینہ بہاتا ہے، آج اس کٹھن دوراہے پر کھڑا ہے کہ اپنی دن بھر کی محنت سے صرف ایک وقت کا راشن خرید پاتا ہے.آٹا، گھی اور دال جیسی بنیادی ضروریات اب خواب بن گئی ہیں. ایک وقت تھا جب مزدور پسینے سے اپنا چولہا روشن کرتا تھا، لیکن آج وہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کل گھر کے بچوں کے لیے روٹی کہاں سے آئے گی۔
“مشکل وقت ہمیشہ رہتا نہیں، مگر مضبوط انسان ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔”
یہ حالات بلاشبہ کٹھن ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تاریخ ہمیشہ یہی کہتی ہے اندھیری رات کے بعد سورج طلوع ہوتا ہے. مشکلات انسان کو تھکاتی ضرور ہیں لیکن مایوسی کو جگہ دینا سب سے بڑی ہار ہے. اگر ہم حالات کے بوجھ تلے دب جائیں تو زندگی کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ اصل کامیابی انہی کی ہے جو مشکل ترین لمحات میں بھی امید کا دامن تھامے رکھتے ہیں۔
“مایوسی سب سے بڑی شکست ہے، اور امید سب سے بڑی فتح۔”
مایوسی انسان کے حوصلے کو توڑ دیتی ہے، جبکہ امید دل کو زندہ رکھتی ہے. زندگی کا دوسرا نام ہی صبر اور حوصلہ ہے. اگر ہم خود پر اعتماد کریں، اپنے اردگرد کے لوگوں کو سہارا دیں اور ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑیں تو کوئی مشکل مستقل نہیں رہتی۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ زندگی ہمیشہ ایک سیدھی لکیر کی مانند نہیں چلتی۔ یہ کبھی خوشی دیتی ہے تو کبھی آزمائش میں ڈالتی ہے. مگر یہی اُتار چڑھاؤ ہمیں جینے کا سبق دیتے ہیں. ہارنے سے نہ گھبرائیں کیونکہ ہار ہی وہ دروازہ ہے جس کے بعد جیت قدم رکھتی ہے۔
“جو طوفان سے ڈر جائے، وہ ساحل تک نہیں پہنچ سکتا۔”
زندگی ایک دریا کی مانند ہے، جو کبھی پر سکون بہتا ہے اور کبھی طوفانی موجوں میں ڈال دیتا ہے اصل بہادری یہ نہیں کہ طوفان آئے ہی نہ، بلکہ یہ ہے کہ ہم اپنی کشتی کو طوفان کے بیچ بھی ڈوبنے نہ دیں۔ جب تک سانسیں ہیں، امکانات زندہ ہیں۔ اور جب تک امکانات زندہ ہیں، امید قائم ہے۔
یہ امید ہی وہ روشنی ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے۔ یہ امید ہی وہ طاقت ہے جو شکست کو فتح میں بدل دیتی ہے۔ اور یہی امید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہار کے بعد ہی جیت ہے، اور یہی زندگی کا اصل حسن ہے۔ہار کے بعد ہی جیت ہے
سیلاب کی تباہ کاریاں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہمارے معاشرے کے سب سے ناتواں طبقے، یعنی مزدور اور غریب عوام، کی کمر توڑ دی ہے. وہ مزدور جو صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلتا ہے اور شام تک خون پسینہ بہاتا ہے، آج اس کٹھن دوراہے پر کھڑا ہے کہ اپنی دن بھر کی محنت سے صرف ایک وقت کا راشن خرید پاتا ہے.آٹا، گھی اور دال جیسی بنیادی ضروریات اب خواب بن گئی ہیں. ایک وقت تھا جب مزدور پسینے سے اپنا چولہا روشن کرتا تھا، لیکن آج وہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کل گھر کے بچوں کے لیے روٹی کہاں سے آئے گی۔
“مشکل وقت ہمیشہ رہتا نہیں، مگر مضبوط انسان ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔”
یہ حالات بلاشبہ کٹھن ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تاریخ ہمیشہ یہی کہتی ہے اندھیری رات کے بعد سورج طلوع ہوتا ہے. مشکلات انسان کو تھکاتی ضرور ہیں لیکن مایوسی کو جگہ دینا سب سے بڑی ہار ہے. اگر ہم حالات کے بوجھ تلے دب جائیں تو زندگی کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ اصل کامیابی انہی کی ہے جو مشکل ترین لمحات میں بھی امید کا دامن تھامے رکھتے ہیں۔
“مایوسی سب سے بڑی شکست ہے، اور امید سب سے بڑی فتح۔”
مایوسی انسان کے حوصلے کو توڑ دیتی ہے، جبکہ امید دل کو زندہ رکھتی ہے. زندگی کا دوسرا نام ہی صبر اور حوصلہ ہے. اگر ہم خود پر اعتماد کریں، اپنے اردگرد کے لوگوں کو سہارا دیں اور ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑیں تو کوئی مشکل مستقل نہیں رہتی۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ زندگی ہمیشہ ایک سیدھی لکیر کی مانند نہیں چلتی۔ یہ کبھی خوشی دیتی ہے تو کبھی آزمائش میں ڈالتی ہے. مگر یہی اُتار چڑھاؤ ہمیں جینے کا سبق دیتے ہیں. ہارنے سے نہ گھبرائیں کیونکہ ہار ہی وہ دروازہ ہے جس کے بعد جیت قدم رکھتی ہے۔
“جو طوفان سے ڈر جائے، وہ ساحل تک نہیں پہنچ سکتا۔”
زندگی ایک دریا کی مانند ہے، جو کبھی پر سکون بہتا ہے اور کبھی طوفانی موجوں میں ڈال دیتا ہے اصل بہادری یہ نہیں کہ طوفان آئے ہی نہ، بلکہ یہ ہے کہ ہم اپنی کشتی کو طوفان کے بیچ بھی ڈوبنے نہ دیں۔ جب تک سانسیں ہیں، امکانات زندہ ہیں۔ اور جب تک امکانات زندہ ہیں، امید قائم ہے۔
یہ امید ہی وہ روشنی ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے۔ یہ امید ہی وہ طاقت ہے جو شکست کو فتح میں بدل دیتی ہے۔ اور یہی امید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہار کے بعد ہی جیت ہے، اور یہی زندگی کا اصل حسن ہے۔