صدر پنجاب انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زوہیب بھٹی کا دورہِ سعودی عرب
جدہ میں معروف صحافتی و ادبی شخصیت ڈاکٹر سمیرا عزیز سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات۔۔۔
اس ملاقات میں زوہیب رمضان بھٹی نے ڈاکٹر سمیرا عزیز سے دوطرفہ ثقافت اور فنون لطیفہ پہ بات کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔اور انہیں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔
واضع رہے کہ ڈاکٹر سمیرا عزیز
ماس میڈیا میں پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔ ایک شاعرہ ہونے کے ساتھ کئی کتابوں کی مصنفہ، سکرپٹ و سکرین رائٹر، نامور ٹی وی اینکر، ریڈیو براڈکاسٹر اور فلم میکر ہیں۔وہ پچھلے 25 سال سے زائد عرصہ سے سعودی میڈیا سے منسلک ہیں۔غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر سمیرا عزیز نے بتایا کہ وہ کنگ سلمان بن السعود کے بیٹے پرنس احمد بن سلمان کی میڈیا کمپنی سے وابستہ رہیں اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ سمیرا عزیز سعودی منسٹری آف میڈیا میں اپنا خاص اثر رسوخ رکھتی ہیں۔جب کہ یونائیٹڈ نیشن کے کئی پروگرامز کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔
زوہیب رمضان بھٹی نے ان کی صحافتی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پہ سمیرا عزیز نے خوشی کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں ڈاکٹر سمیرا عزیز نے چیئرمین زبیر احمد انصاری صاحب کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے شمولیت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اپنے دلی خلوص کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے کم وقت میں ملکی و غیر ملکی لکھاریوں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے کا جو شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے وہ یقینا ایک نیک مقصد ہے اور قلم سے جڑا ہر شخص اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔اس موقع پہ ڈاکٹر سمیرا عزیز نے صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی کا خصوصی اکرام کیا اور انہیں اپنا شعری مجموعہ “کاغذ کی زمین” بھی پیش کیا۔
محترمہ سمیرا عزیز مڈل ایسٹ کی گریٹ وومن ایوارڈ یافتہ(2016) ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ سعودی وزارت کلچر کی جانب سے 2018 کی سعودیہ کی 100 بااثر، ممتاز صحافیوں کی صف میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔
بعد ازاں میڈیاگفتگو میں ڈاکٹر سمیرا عزیز اور زوہیب رمضان بھٹی نے مشترکہ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ لکھاریوں کی فلاح و بہبود اور قلمی ترویج کے لیے دنیا بھر میں مزید اقدامات کے لیے کام جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سمیرا عزیز سعودی وزارت حج کی جانب سے سعودی ٹی وی کے لیے حج کوریج سے منسلک ہیں۔ان کی شاندار خدمات پہ ان کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا کی خدمات لی جارہی ہیں۔جبکہ ان کے پرستار اردو دنیا کی شاعری کی سب سے بڑی ویب سائٹ ریختہ پر بھی انہیں پڑھ سکتے ہیں ۔
