خواتین جرنلسٹس کی جانب سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے اعزاز میں تقریب
تقریب کی صدارت فرزانہ چوہدری نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی سنیئر صحافی فرح وڑائچ، فاخرہ تحریم، سعدیہ صلاح الدین، سعدیہ قریشی، ڈاکٹر عامرہ ملک، ثمثیلہ چشتی تھیں
لاہور پریس کلب کے صدر جناب ارشد انصاری کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کی نامزدگی پر خواتین کی جانب سے سینئر صحافی فرزانہ چوہدری کی قیادت میں ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا۔ ارشد انصاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رکھی گئی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بطور صدر تیرہ مرتبہ صدر منتخب ہوئے یہ ان اصولی اور مثالی صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر کارکردگی کا گراف دیکھا جائے تو بالخصوص خواتین جرنلسٹس کی فلاح وبہبود کے بہت سے کارنامے ہیں جو انھوں نے خواتین صحافیوں کے لیئے سر انجام دیئے خاص کر اس سال خواتین کی اضافی نائب صدر کی سیٹ مخصوص کرنا قابلِ قدر کارنامہ ہے۔ تقریب میں سنیئر خواتین صحافیوں سمیت جونئیر کی بڑی تعداد نے رونق بخشی۔ معتبر و سنیئر صحافی خواتین فرح وڑائچ
،فاخرہ تحریم ،سعدیہ صلاح الدین ،وسیم فاطمہ ،سعدیہ قریشی ، پروفیسر راشدہ قریشی، عفت علوی ، تمثیلہ چشتی، فوزیہ گوہر نے صدر ارشد انصاری کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافیوں کی تعظیم و تکریم ان کا خاصہ رہی ہے اور انہیں ہم تمغہ امتیاز نامزد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کامیابیوں پر ڈھیروں دعاؤں سے بھی نوازا۔ نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی نائب صدر کنول نسیم نے جناب ارشد انصاری کو عوامی صحافی قرار دیا۔ نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار نے کہا کہ ارشد انصاری صاحب خواتین صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ سنئیر خاتون صحافی عفت علوی نے اپنے بھائی اور صحافی ندیم علوی کی جگر ٹرانسپلانٹ پر امداد کی فراہمی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں محترم ارشد انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحافی خواتین میری بہنیں ہیں اور ہمیشہ میں نے ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دی اور آئندہ بھی دی جائے گی۔ نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کا مطالبہ ہے کہ ورکنگ صحافی خواتین جن کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے انھیں میرٹ پر کونسل ممبر شپ دی جائے۔ صدر نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی فرزانہ چوہدری نے پریس کلب الیکشن میں خواتین صحافیوں کے لئے مخصوص نشست کی منظوری ہماری تنظیم نہیں بلکہ خواتین صحافیوں کی ایک تاریخی کامیابی ہے جس کا سہرا ارشد انصاری صاحب کو جاتا ہے اور جو صدر لاہور پریس کلب کی خواتین صحافیوں کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے سنہرے اقدامات میں سے ایک ہے صدر نے یہ کام کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ تقریب میں صدر ارشد انصاری کے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا اور پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ سنیئر صحافی خواتین اور جونئیر صحافی خواتین کی بھر پور شرکت نے تقریب میں چار چاند لگا دیئے جن میں شامل مبشرہ سلطان ، ازکی مقصود، رابعہ عظمت، نبیلہ اکبر، زاہدہ پروین، فوزیہ حامد، زبیدہ انور خان، اقراء مغل، عامرہ ملک، لبنیٰ خان، شمائلہ اقبال ، گلناز نواب، ڈاکٹر صائمہ اقبال، صوفیہ یزدانی،فوزیہ سلطانہ، عائشہ فیاض، شاہین راشد، نسرین بٹ ، مبشرہ انور، شاہین ورک، فرح، علوی، تہزین طاہر، اجالا ریاض، غزالہ عصمت ،شازیہ سلطانہ و دیگر ممبرز موجود تھیں
