انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز حاصل پور ونگ کی جانب سے تقریب حلف برداری

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز حاصل پور ونگ کی جانب سے تقریب حلف برداری


حاصل پور، ضلع بہاولپور محبتوں اور اپنایتوں کا امین خطہ ہے جو ادبی میدان میں بہت زرخیر ہے۔ اور ہمیشہ اس گرم علاقے سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کو محبت کی ٹھنڈی ہوا ہی ملی ہے۔
حاصل پور میں بہاولپور ڈویژن کے اضلاع، تحصیلوں کی حلف برداری کی تقریب کے سلسلے میں لاہور سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی قیادت کا دورہ حاصل پور۔
جہاں نائب صدر جنوبی پنجاب امجد جاوید اور حاصل پور کی ادب دوست شخصیت ملک محمد حسین کی جانب سے حاصل پور میں خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں شرکت سے پہلے امجد جاوید نے پوری ٹیم کو دعوت دی تھی کہ پوری قیادت کے پہنچنے پر اگر تقریب سے پہلے پہنچ جائیں تو آپ لوگ میرے مہمان ہونگے۔ حاصل پور تقریب کے میزبان ڈاکٹر خضر حیات ایڈووکیٹ نے بھی ان کی محبت کا خیال رکھتے ہوئے کہا کہ ہم وہیں سے آپ لوگوں کو تقریب شروع ہونے پر لینے آجائیں گے۔
امجد جاوید اور ملک محمد حسین کی محبت کا شکریہ!
اس موقع پر چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری، صدر ثمینہ طاہر بٹ، ممبر ایگزیکٹو کونسل ریحانہ عثمانی، جنرل سیکریٹری طاہر تبسم درانی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، صدر یوتھ ونگ فلک زاہد،
مرکزی نائب صدور میں نائب صدر نمرہ ملک، نائب صدر سعدیہ ہما شیخ، نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی، صدر لاہور خواتین ونگ نبیلہ اکبر، ممبر صفیہ خاتون، ممبر طارق عزیز موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *