محفل میلاد مصطفی ﷺحاصلپور بزم نعت اور انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سےمنائی گئی

حاصلپور بزم نعت اور انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے مورخہ 1 ستمبر 2025 کی شام کو میلاد مصطفی محفل ملک افضل قادری کے دولت کدے پہ منائی گئی ۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت قاری خالد محمود قادری نے کی ۔ جس کی صدارت محمد امین ساجد سعیدی صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر نے کی ۔اور مہمان خصوصی پیر سید ادریس شاہ بخاری ۔نقابت کے فرایض محمد شبیر صابری نے سر انجام دئیے ۔انٹر نشینل یونین اف رائڑر بہاولپور ڈویژن کے صدر ڈاکڑ خضر حیات ایڈووکیٹ نے اپنا نعتیہ کلام پڑھا ۔بزم نعت کے صدر اور IUW فنانس سیکرٹری حاصل پور جناب طاہر حاصلپوری نے اپنا نعتیہ کلام پڑھ کر عشق مصطفی سے دلوں کو منور کیا۔میز بان محفل ثناخوان مصطفی افضل قادری نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئیے۔ ۔ملک کے نامور نعت خواں خالد محمود اف چشتیاں ، ناصر محمود قادری حاصلپور۔محسن نوید قادری چھونا والا۔ حافظ حبیب الرحمن قائم پور۔جاوید قادری ۔سیعد صابر ۔ملک زاہد حسین نے نعتیہ کلام پڑھا ۔معزز مہمانوں میں سے بابا ہدایت علی ملک ۔بابا عنایت علی ملک ۔غلام حسین گاما گجر۔ یاسین عباسی ۔ملک تنویر ۔ملک نزیر ۔پیر خضر حیات عرف بگا ۔اعجاز راں عرف جج
اس محفل کی زینت بنے اور آخر میں علامہ ریاض احمد سعیدی نے خطابت کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی کی دعا کی۔

One thought on “محفل میلاد مصطفی ﷺحاصلپور بزم نعت اور انٹر نیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سےمنائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *