⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔
عالمی ماحولیاتی چیلنجز اور ان سے پیدا شدہ مسائل کا حل
دنیا آج جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، اسی رفتار سے ماحولیاتی مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ صنعتی انقلاب، آبادی میں بے تحاشا اضافہ، جنگلات کی کٹائی، قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال اور بے قابو صنعتی فضلہ زمین کے قدرتی توازن کو بری طرح متاثر کر چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگت رہی ہے۔
اس وقت دنیاکودرجذیل بڑے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔
دنیا کو درپیش سب سے بڑا ماحولیاتی چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سمندروں کی سطح بلند ہونے کے باعث کئی خطے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ اسی طرح فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں سانس کی بیماریوں اور کینسر جیسے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ پانی کی کمی، زمین کی زرخیزی میں کمی، جنگلات کی بے تحاشا کٹائی اور قدرتی آفات میں اضافہ بھی عالمی سطح پر بڑے چیلنجز کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ یہ مسائل صرف ترقی پذیر ممالک تک محدود نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی لپیٹ میں ہیں۔ان مسائل کے ماحول پر کئ ایک نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر انسانی زندگی ہے۔ خوراک کی کمی، خشک سالی، سیلاب، طوفان اور ہیٹ ویوز کی شدت انسانی بقا کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معیشت پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے، کیونکہ زرعی پیداوار میں کمی اور قدرتی وسائل کی قلت معاشی بحران کو جنم دیتی ہے۔اس صورتحال کا ممکنہ حل یہ ہے کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ سبزہ بڑھانے سے فضائی آلودگی کم اور قدرتی توازن بحال ہو سکتا ہے۔
اسی طرح شمسی توانائی، ہوا اور پانی کے ذریعے توانائی پیدا کر کے کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکتا ہے۔
مزید برآں صنعتی فضلے پر قابو پا کر بھی اس کا سدباب کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے– سخت قوانین کے ذریعے صنعتی آلودگی کو کم کرنا ناگزیر ہے۔ اس حوالے سےعوامی شعور بیداری کی مہم چلائ جاءے۔ – تعلیمی اداروں اور میڈیا کے ذریعے عوام کو ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔
اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون اشد ضروری ہے – موسمیاتی معاہدوں اور پالیسیوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد دنیا کو بڑے خطرات سے بچا سکتا ہے۔
عالمی ماحولیاتی چیلنجز انسانیت کے مشترکہ مسائل ہیں جنہیں کسی ایک ملک یا خطے کے دائرے میں محدود نہیں کیا جا سکتا۔ ان مسائل کے حل کے لیے اجتماعی بصیرت، عملی اقدامات اور ایک پائیدار حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر بروقت اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔
