حاصل پور میں میڈیکل کیمپ، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا ایک اور عملی قدم

عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر اہتمام دریاۓ ستلج سے متاثرہ علاقہ موضع نورپور تحصیل حاصل پور میں امدادی و میڈیکل کیمپ جاری۔
عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے چیئرمین اورانٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ڈویزن بہاول پور کے صدر ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈووکیٹ کی دعوت پر کیمپ میں سید رضوان شاہ سی ای او مکہ سولرز اپنے سکاؤٹس اور میڈیکل ٹیم کیساتھ کھانا اور خیمے لیکر تشریف لائے۔ ڈاکٹر احسن شبیر شاہ اور ڈاکٹر اختر حسین نے دو سو کے قریب مریضوں کا مفت چیک اپ کے ساتھ مفت میڈیسن بھی دی ۔ تین سو سے زائد افراد کو کھانا دیا گیا۔ انکی طرف سے سیلاب زدگان کے رہنے کے لیے خیمہ بستی بنائی گئی۔ اسی دوران سماجی کارکن صفدر حسین فریدی کی قیادت میں ایک مخیر قافلے نے کیمپ کو جوائن کیا۔ جن کو ساتھ لیکر علاقے میں متاثرین کو راشن تقسیم کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رضاکاروں ،ڈاکٹرز اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس کیمپ میں لاہور سے ضمارد گریوال ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *