سات اکتوبر

سات اکتوبر

دو سال گزر گے آج،مگر خاموش ہیں مسلم ممالک،
اسلحہ تھا کمال مگر کسی کام نا آیا

فلسطین کا ہر بچہ درد سے چیختا رہا،
مگر کوئی بھی انساں سر میدان نا آیا

اقوام عالم نے آنکھوں پہ پٹی باندھ لی ایسے،
کہ غزہ کی گلیوں میں بہتا خون نظر نا آیا

اقوام متحدہ جو انصاف کے دعوے کرتی ہے، اک کتے کی آہ پر بھی
پر افسوس اسے حق کے لیے لڑتا فلسطینی نوجوان نظر نا آیا

رزق کی فروانی ایسی، اشیاء خراب ہو کر کوڑے کی زینت بنی،
مگر افسوس انہیں غزہ کا بھوکا مسلمان نظر نا آیا

اندھی ہو گئی امت مسلمہ اس طرح،
کہ ٹکڑوں میں بٹا شیر خوار نظر نا آیا

چیخ چیخ کر چپ ہو گئی غزہ کی مظلوم ماں،
مگر افسوس مسلم نوجواں اسکی پکار سن نا پایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *