انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز چشتیاں چیپٹر کا اجلاس۔۔۔

چشتیاں (زرینہ یٰسین) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چشتیاں چیپٹر کے عہدیداران کا حال ہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر چشتیاں عبد القدوس کیفی صاحب نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور درود و سلام سے کیا گیا۔
اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و اہمیت اور درود شریف کی فضیلت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور درود و سلام پڑھنا انسان کی دنیا و آخرت سنوارنے کا ذریعہ ہے۔
اس موقع پر حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ادبی تنظیمیں بھی معاشرتی مسائل کے حل اور عوامی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
مزید برآں اجلاس میں صدر چشتیاں محمد زوہیب بھٹی صاحب کی خالہ جان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ صدر چشتیاں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
آخر میں شرکاء نے عزم کیا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز چشتیاں چیپٹر علمی و ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *