اے دسمبر جا رہے ہو
اے دسمبر جا رہے ہو
سنو، میرا ایک کام کرتے جاؤ
اس سال جو مجھ پہ گزری اذیت
ان سب کو اپنے ساتھ لیتے جاؤ
اے دسمبر جا رہے ہو
سنو، مجھے مسکراہٹوں کی کمی ہے
یہ سال جو آنسوؤں میں گزرا
بس اب بہت ہوا
جاتے جاتے خوشیوں کا پتا دیتے جانا
اے دسمبر جا رہے ہو
سنو، میرا ایک پیغام لیتے جانا
آنے والے سال کو میرا حال سنانا
اسے کہنا
میرے لیے جینے کی کوئی وجہ لیتے آنا
اے دسمبر جا رہے ہو
سنو، میرا ایک کام کرتے جانا
