غزل
ہمدرد نہیں جہاں میں کوئی مریم
تنہائی کا زہر پی رہی ہے دم بہ دم
پھولوں سے خوشبو چھن گئی صیاد کے ڈر سے
اب گلشن میں ہے خاموشی کی پرچھائیاں کم کم
یادوں کی سیاہی نے چراغوں کو بجھا ڈالا
کیا فائدہ دل رکھنے کا جب ہو دل میں ہی غم
ہر خواب ہے زخمی، ہر امید ہے برباد
منزل نہیں ملتی، نہ ہے رہبر کا کوئی نام و نم
اے درد کے صحرا! ذرا تھم جا کچھ لمحوں کو
شاید کہ اُتر آئے سکوں کا کوئی موسم
-
خوشاب سے تعلق رکھنے والی رائٹر مریم محمود اقبال جن کو پاکستان کی طرف سے رائٹر آف پاکستان کا خطاب ملا۔ سال 2023 میں گولڈ میڈل لیا، مختلف اصناف پر لکھ رہیں ہیں جیسے کہ ناول، کالم، کہانیاں، بچوں کی نظمیں، غزلیں، شاعری، کالم، افسانے، ہر ایک پہلو پر لکھ لیتی ہیں۔ مختلف اخبارات، ڈائجسٹ، کتابوں میں لکھ رہی ہیں اور اپنی باقاعدہ تین کتب شائع کروا چکی ہیں۔
ان کی مزید تحاریر پڑھیں
