محبت کا استعارہ آپ ہیں

محبت کا استعارہ آپ ہیں
روشنی کا مینارہ آپ ہیں

میرے محبوب نبی آپ پر لاکھوں درود و سلام
میرے جینے کا سہارہ آپ ہیں

آپ آئے تو زندگی کو زندگی ملی
آپ آئے تو تیرگی کو روشنی ملی

آپ سے پہلے تھی عورت بے نام و نشان
آپ آئے تو ہمیں عزت و توقیر ملی

انسانیت کی اعلیٰ معراج آپ ہیں
میرا کل ، میرا پرسوں ، میرا آج آپ ہیں ۔

آپ کے دم سے ہے عالم میں سکون و قرار
آپ کے دم سے چھائی عالم میں بہار

آپ کے قدموں کی خاک میں پنہاں ہے جنت
آپ کے دم قدم سے ہے دنیا میں رونق

میں خوش نصیب ہوں کہ امتی ہوں آپ کی
اس سے بڑھ کر کیا ہوگا میرا انعام واکرام

میرے مولا ، میرے الفاظ کا بھرم رکھ لے
میرے اجداد ، میری اولاد پر کرم کر دے

روز محشر ہو نصیب ساتھ آپ کا
خوض کوثر خود پلائیں ہمیں سرکار

ہمارے نصیب میں یہ امر رقم کر دے
میرے اجداد ، میری اولاد پہ یہ کرم کر دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *