اہم اعلان

اہم اعلان


انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز بلاشبہ ایک با مقصد تنظیم ہے
ہمارے ممبران اپنے شعبوں سے بہترین انتخاب ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نہایت کم وقت میں اپنے واضح مقصد کی وجہ سے دیگر تنظیموں کے حوصلے پست کرتی دکھائی دے رہی ہے
کچھ تنظیمیں ہمارے ممبران و عہدیداران کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جسے کبھی خاطر میں نہیں لایا گیا۔
لیکن ہماری مستند اطلاعات کے مطابق، کچھ دوست دو کشتیوں کے مسافر بننا چاہ رہے ہیں، وہ ان کی اگلی تقریب کا حصہ بننے کا سوچ رہے ہیں۔
ایسے ممبران و عہدیداران کو واضح طور پر بتایا جاتا ہے، تنظیم بنائی ہی اس لیے گئی تھی کہ دیگر تنظیمیں اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہیں۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اپنے مقاصد، اپنی سوچ اور اپنی الگ پہچان کی بنا پر ہی قائم ہوئی ہے۔ اس لیے اپنے کسی ممبر کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی اور تنظیم کا حصہ بھی بنیں۔
ایسے ممبران و عہدیداران کی رکنیت و عہدہ منسوخ کردیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *