لیہ جسے علم و ادب کا لکھنو اور شہرِ دانش گردانا جاتا ہے۔اسمیں بڑی بڑی علمی و ادبی نابغہء روزگار شخصیات نے جنم لیا اور اپنی علمی و ادبی خدمات سے برصغیر میں نام پیدا کیا۔ڈاکٹر مہر عبدالحق سمرا،ڈاکٹر خیال امروہوی، گوپی چند نارنگ، مہندر پر تاپ چاند، راجہ عبداللہ نیاز نسیمِ لیہ، شعیب جاذب، امام علی شاہ شفیق، غلام حیدر فدا، میاں الہی بخش سرائی اور انہی کے خاندان کے چشم و چراغ میاں شمشاد حسین سرائی ۔جو کہ خاندانی ورثہ خطے کی تاریخ و ثقافت اور علم وادب کو سنبھالے ہوئے ادبی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔آج میاں شمشاد سرائی کی ملاقات ادب نواز و ادب پرست شخصیت نائب تحصیدار لیہ محترمہ فرح رحیم صاحبہ سے انکے آفس میں ہوئی۔نہایت ملنسار اور حلیم الطبع موصوفہ نے بہت عزت و احترام دیا۔لیہ کے علم و ادب پر خصوصی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر محترمہ فرح رحیم صاحبہ کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی متوقع تقریبِ حلف برداری میں بطور مہمانِ اعزازی دعوت دی جو انہوں نے قبول فرمائی اور اس موقع پر IUW لیہ کے ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی نے اپنا مجموعہء کلام ” حرف حرف خوشبو” پیش کیا۔اس موقع پر تنظیم کےایگزیکٹو ممبر مہر اسحاق لوہانچ بھی موجود تھے
نائب تحصیلدار فرح رحیم سےشمشاد حسین سرائی کی ملاقات