یونین آف رائٹرز کے صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی کا دورہ سعودی عرب
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے صدر صوبہ پنجاب اور ٹرانسکارٹ میڈیا کے بانی ڈائریکٹر و پروڈیوسر ،معروف ادبی و سماجی شخصیت زوہیب رمضان بھٹی کا دورہِ سعودی عرب۔
کورین پروڈیوسرز کی عالمی کانفرنس میں شرکت اہم معاملات پہ گفتگو
کے کانٹینٹ 2025 کے نام سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والی تخلیقی سکرپٹنگ اور ڈرامہ، فلم پروڈکشن کی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں کورین پروڈیوسرز اپنی پروڈکشنز، فلمز، ڈرامے اور بچوں کے لیے بنائی گئی سیریز دوسرے ممالک کے پروڈیوسرز کو دکھانے اور بیچنے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔
کورین وزارت ثقافت اور Korea Creative Content Agency کے تعاون سے ہونے والی اس ایکسپو میں
پاکستان سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی نےنمائندگی کی۔اس موقع پہ کورین پروڈیوسرز کے ساتھ مختلف میٹنگز ہوئیں تاکہ کورین فلم اور ڈرامہ کے لیے پاکستان میں راستے ہموار کیے جاسکیں
اس موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زوہیب رمضان بھٹی نے کہا کہ یہ ہماری ایک بڑی کامیابی ہے کہ ہم بین الاقوامی سطح پہ آ کر اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں۔اس عالمی اکٹھ میں مختلف کورین پروڈیوسرز اور عمائدین سے ملاقات میں ہم نے اپنا انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا تنظیمی ڈھانچہ بھی واضع کیا ہے جس میں دنیا بھر کے لکھاری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے کوریا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے پہ زوہیب رمضان بھٹی کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اور پاکستان کی فنون لطیفہ سے منسلک تنظیموں کی جانب سے خصوصی طور پہ سراہا جا رہا ہے ۔
زوہیب بھٹی سعودی عرب میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے نمائندگان اور ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔
