لاہور (اسٹاف رپورٹر) کوڈ فار پاکستان اور دفترخوان کے اشتراک سے اسموگ کے موضوع پر شہری ٹاؤن ہال گفتگو منعقد، جس میں سموگ کی روک تھام، مؤثر اقدامات، بہتری کے طریقۂ کار اور قانون سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پروگرام میں سرکاری نمائندوں، غیر سرکاری تنظیموں، محققین، نجی شعبے، میڈیا کے علاوہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے نائب صدر میاں اصغر بھٹی اور صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی کی شرکت۔
مقررین نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
مختلف شعبوں کے درمیان سموگ کے حوالے سے شراکت داری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی تاکہ ماحولیاتی بہتری کے لیے مؤثر پالیسی سازی، اقدامات اور حل سامنے آسکے۔






