نعت رسول مقبول

نعتِ رسولِ مقبول

محمد کی شان کریمی کے آگے یہ دنیا کی شان شاہاں کچھ نہیں
ذکر ہو نہ جس جا محمدؐ کا سن لو قسم ہے خدا کی وہاں کچھ نہیں

یہ انسان سارے ملائک سماوی خدا بھی ہے کرتا ذکر مصطفیؐ کا
یہ کائنات ساری بنی جس کے صدقے بغیر اس کے یہ تو جہاں کچھ نہیں

خدا نے محمدؐ کی عزت بنائی تصرف میں دی ہے یہ ساری خدائی
جہاں تک خدائی وہاں تک محمدؐ قیودِ حدود و مکاں کچھ نہیں

مقام محمدؐ ہے ارفعیٰ و اعلیٰ۔ خرد کی سرحد سے بھی ہے بالا بالا
یہ قران جس کا قصیدہ بنا ہو زمیں کچھ نہیں آسماں کچھ نہیں

اے شمشاد تیری اوقات کیا ہے توصیف تو بھی کرے مصطفیٰؐ کی
خدا خود ثنا خوان ہو مصطفیؐ کا مقابل خدا کے بیاں کچھ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *