اپنے ارادے مخفی رکھیں

⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔

اپنے ارادے مخفی رکھیں

اونچی سوچ اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے محنت کریں اپنے ارادے پختہ رکھیں ۔اپنا مقصد اپنا ارادہ اور اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لیے مثبت سوچ جارحانہ رویہ اور محنت کے ساتھ اگے بڑھتے رہیں لیکن اپنا ارادہ کسی کو مت بتائیں اگر اپ اپنی منزل حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔تو لوگوں کی منفی سوچ سے مت گھبرائیں ۔آج کل ہمارے معاشرہ میں حسد اور بغض اور منفی سوچ نے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے ۔ان لوگوں کی سوچ اس حد تک منفی ہوتی ہے خود کچھ کر نہیں سکتے لیکن کسی کو کامیاب ہوتا دیکھ بھی نہیں سکتے ۔اصل میں وہ حسد اور بغض کی وجہ سے یہ تمام کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں ۔لیکن آپ ان لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے کام کا ارادہ کریں اور منزل کی طرف گامزن رہیں ۔
انسانی زندگی میں سوچ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے اپنی سوچ کو بدلنے کا فن سیکھ لیا تو گویا ہم نے زندگی بدلنے کا ہنر سیکھ لیا ۔
ہم جیسا سوچتے ہیں ہماری شخصیت بھی ویسی ہو جاتی ہے ۔ زندگی کے ناخوشگوار حالات و واقعات میں ہر صورت حالات سدھرنے اور بہتری کی امید رکھنے کا مثبت طرزِ فکر کیا جاتا ہے ۔ کامیابی اور خوشی مثبت سوچ کی سہیلیاں ہیں اور ہر طرح سے اس کاساتھ دیتی ہیں ۔ محققین نے مثبت سوچ کے حامل افراد پر تحقیق کی اور یہ نتائج اخذ کیے کہ مثبت سوچ کے حامل افراد طویل عمر پاتے ہیں ۔ وہ مایوسی کا شکار بہت کم ہوتے ہیں اور مخالف حالات کا جوان مردی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں ۔ ان کی جسمانی و نفسیاتی صحت دوسرے لوگوںکی نسبت بہتر ہوتی ہے۔
اس لیے مثبت سوچ پختہ ارادے کے ساتھ اپنی منزل کی جانب محنت اور لگن سے لگے رہیں انشاءاللہ کامیابی اپ کا مقدر بنے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *