⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ کے چونتیس ممبران نے کشمیر قرارداد پر دستخط کر دئیے ہیں۔
APPKG اور JKSDMI
عالمی کشمیر لابی میں تیزی لانے کے لئے متحد و متحرک۔ برطانوی حکومت عالمی مسلہ کشمیر فوری حل کروائے ۔
جموں کشمیر تحریک ح خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین و ستارہ ء پاکستان راجہ نجابت حسین، ان کی پوری ٹیم اور آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ، سینئر وائس چیئرمین طاہر علی ایم پی نے زیادہ سے زیادہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ لابی مہم تیز کر دی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران نے کہا ھے کہ ان کا ٹارگٹ ھے کہ وہ ایک سو سے زیادہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے دستخط کشمیر قرارداد پر کروانے میں کامیابی حاصل کر سکیں اور آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی طاقت اور قوت میں مزید اضافہ کر سکیں اور یہ کشمیر قرارداد برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کر کے برطانوی حکومت کی توجہ مسلہ کشمیر پر فوکس کروائی جا سکے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی سفاکانہ مظالم فوری بند کروائے جا سکیں اور نامور کشمیری راہنماؤں محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم سمیت بے شمار کشمیری راہنماؤں، عام کشمیریوں ، نوجوانوں ، خواتین اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں کو بھارتی عقوبت خانوں سے فوری رہائی دلوائی جا سکے۔ اس سلسلہ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے برطانیہ میں لندن، مانچسٹر ، برمنگھم ، بریڈفورڈ و دیگر شہروں میں اپنی لابی مہم برق رفتاری سے شروع کر رکھی ھے اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کر کے ان کو ان کے حلقوں سے منتخب ہونے والے ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو قائل کرنے کے لئے اپیل کیا جا سکے تاکہ وہ اس کشمیر قرارداد پر اپنے دستخط کر کے کشمیر قرارداد کو برطانوی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔ اس سلسلہ میں تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمان خان، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر محمد ہیری بوٹا، تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر نائلہ شریف ، یوتھ ونگ کے چئیرمن محمد ذیشان عارف،انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی چیئرپرسن و سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر تیمور شفیق اور برطانیہ کے سیکرٹری جنرل جاوید طارق نے بھی کہا ھے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ رابطوں کا تسلسل جاری رکھے ھوئے ہیں تا کہ کم از کم ایک سو سے زیادہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے دستخط کشمیر قرارداد پر کروا کر اس اہم ترین عالمی کشمیر لابی مہم کو کامیاب کروایا جا سکے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہء پاکستان نے کہا ھے کہ ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تمام سفارت خانوں کو مسلہ کشمیر حل کروانے کے سلسلہ میں عالمی برادری کو روزانہ کی بنیاد پر جگائیں اور عالمی برادری کا ضمیر جنجھوڑیں اور عالمی سپر پاورز ممالک امریکہ، روس اور چین کے صدور سے ملاقاتوں کا تسلسل شروع کریں اور عالمی کشمیر وفود بھیجنے کا سلسلہ شروع کریں اور مسلہ کشمیر پر بین الاقوامی لابی کرنے والی تنظیموں اور تحریکوں کی ہر طرح سے اور ہر قسم کی سپورٹ کریں تا کہ عالمی برادری اپنا فوری موثر کردار ادا کرے تاکہ بھارتی مظالم اور دہشت گردی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں اور مسلہ کشمیر کا فوری، پائیدار اور مستقل پرامن حل جلد سے جلد نکالا جا سکے۔
نوٹ
یہ کالم / تحریر محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔
