⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔
عالمی یومِ اساتذ
ملک بھر کے مخلص، محنتی اور باکردار اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔کسی بھی معاشرے کی ترقی اور اصلاح کے لیے تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ بچے ہمارا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں۔انکی بنیادی تعلیم کو بہترین بنانے کے لیے ایک اچھے اور منظم تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جو انکی ابتدائی تعلیم کی بنیادی ضرورت کو پورا کر سکے۔اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی بنیاد مضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ نئی نسل کی کردار سازی، شعور کی بیداری اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جو قوم اپنے اساتذہ کی قدر کرتی ہے، وہ علم، شعور اور ترقی کی منزلیں زیادہ تیزی سے طے کرتی ہے۔ ایک مضبوط قوم کی بنیاد صرف عمارتوں اور ڈگریوں سے نہیں بلکہ علم، کردار، اخلاق اور تربیت سے بنتی ہے، اور اس بنیاد کو مضبوط بنانے میں ایک مخلص استاد کا کردار سب سے اہم ہے۔استاد صرف کسی تعلیمی ادارے میں پڑھانے سے استاد نہیں بنتا بلکہ علم، کردار، اخلاق، تربیت اور اپنے عمل سے دوسروں کی رہنمائی کرنے والا ہی حقیقی استاد کہلاتا ہے۔ ایک باکردار استاد اپنے علم کے ساتھ طلبہ میں شعور، برداشت، انسانیت، ذمہ داری، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔پاکستان کو صرف ڈگری یافتہ افراد نہیں بلکہ باشعور، باکردار، بااخلاق اور ذمہ دار نسل کی ضرورت ہے، جس کے لیے تعلیمی نظام اور اساتذہ کو قومی ترجیحات میں اولین مقام دینا ہوگا۔ اگر ہم ایک مضبوط، مہذب، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں استاد کے مقام، کردار اور مسائل کو سنجیدگی سے سمجھنا ہوگا۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اساتذہ کے معاشی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مسائل کے مستقل حل، بہتر سہولیات، محفوظ اور باوقار ماحول، جدید تدریسی تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے تاکہ اساتذہ پوری یکسوئی، عزت کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
