انسانی حقوق کا عالمی دن

⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔

انسانی حقوق کا عالمی دن

(نئی سوچ) ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پاکستان سمیت دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر10دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن منا لینا ہی کافی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا صرف ایک دن ہی نہیں، ہر لمحہ ہونا چاہئے۔ بلاتفریق رنگ و نسل، زبان، مذہب، جنس اشرف المخلوقات کے حقوق کا احترام ہونا چاہئے۔انسانی حقوق چند اصولوں کا نام نہیں زندگی کے ہر پہلو کا لازمی جزوہے۔ایسے منصف، باوقار، معاشرہ تشکیل کرنے کی ضرورت ہے جسمیں ہر سطح پر انصاف، مساوات، برداشت، احترام انسانیت کے فروغ، تحفظ، آزادی اظہارے رائے، تعلیم، صحت، انصاف، روز گار کے مواقعے میسر ہو۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں حقیقی معنوں میں خواتین، بچوں، اقلیتوں، معذوروں سمیت کمزور، محروم، پسماندہ طبقات کے حقوق کے دفاع کویقینی بنا سکیں۔بحالی امن و انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کیلئے عالمی برداری کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، اخلاقی اقدار کی پامالیاں، منفی رویوں، اقتدار، اختیار، اسٹیٹس، جھوٹی اناؤں کی جنگ نے بہت سے مسائل کوجنم دیا جس پر ہر ذی شعور کو تشویش۔آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔منتخب حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ وفاقی، صوبائی حکومتیں، رفاہی ادارے، سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتیں، میڈیا، سول سوسائٹی معاشرے مشعور،تعاون، انسانیت کی خدمت کے جذبے سے آگاہی پروگرام واک، تربیتی سیمینار منعقد کروائیں۔۔۔

  • رانا محمد ارسلان خاں منج ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ سے ہیں۔ رانا محمد ارسلان خاں منج نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ سینئر جرنلسٹ ، کالم نگار ہیں۔ زیادہ تر عوامی ، سماجی مسائل اور حالات حاضرہ پر لکھتے ہیں۔ مختلف پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا سمیت صحافتی تنظیموں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ کالم نگاری کی دنیا میں بطور طالب علم نئی سوچ ٹائٹل کے ساتھ میدان عمل میں ہیں۔ شعبہ صحافت میں زرد صحافت کے خاتمے ، مثبت صحافت کے فروغ کیلئے جہدوجہد کر رہیں ہیں۔ قلم کی حرمت کے پاسبان ہیں۔ ادب سے وابسطہ افراد کو عزت و قادر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز پاکستان کے خوبصورت ، مہکتے گلدستے کا حصہ بن گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *