غزہ کی راکھ عالمی ضمیر کا جنازہ اور مسلم حکمرانوں کا امتحان

⚠️ یہ کالم محض کالم نگار کی ذاتی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز اس کے مندرجات کا ذمہ دار نہیں۔

غزہ کی راکھ عالمی ضمیر کا جنازہ اور مسلم حکمرانوں کا امتحان

آج دنیا کے نقشے پر ایک بار پھر انسانیت بے بسی اور بربادی کی مہر کے ساتھ چیخ رہی ہے اور یہ چیخ کسی معمولی زخم کی نہیں یہ چیخ ہے اس زمین کی جو غزہ کہلاتی ہے ۔ وہی غزہ جہاں بے گناہ بچوں کی لاشیں تباہ حال اسپتال مسمار مکانات اور بے گھر مائیں پوری دنیا کے سامنے چیخ چیخ کر گواہی دے رہی ہیں کہ ظلم نے اپنی تمام حدیں پار کر لی ہیں ۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری ظلم و ستم کھلی جارحیت اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی اب کوئی خفیہ حقیقت نہیں ۔ لیکن اصل المیہ یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ جیسے عالمی ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں زبانی مذمتیں کاغذی قراردادیں اور غیر مؤثر بیانات نہ کسی شہر کو بچا سکتے ہیں نہ کسی قوم کو ۔
اب وقت آ چکا ہے کہ اقوامِ متحدہ محض غیر جانب دار ناظر نہ بنے بلکہ اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے اس پر اقتصادی عسکری اور سفارتی پابندیاں لگائے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات اسرائیل سے بطور سزا وصول کیے جائیں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہر خون ناحق کا حساب ہے ۔
لیکن اس کے ساتھ مسلم اُمت کے حکمرانوں کو بھی اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ امتِ مسلمہ کے 50 سے زائد ممالک اربوں ڈالرز کے بجٹ ایٹمی قوت دفاعی اتحاد اور تیل کی دولت رکھنے کے باوجود ایک نہتے اور مظلوم غزہ کے لیے ایک آواز بھی نہ بن سکیں؟
اگر آج مسلمان حکمران فلسطینیوں کے لیے اجتماعی موقف نہیں اپنا سکے
اگر وہ صرف مذمتی بیانات تعزیتی پیغامات اور غیر مؤثر اجلاسوں تک محدود رہے
تو یاد رکھیں:
غزہ تو شاید راکھ بن جائے لیکن تاریخ تمہیں بھی نہیں بخشے گی ۔
اور اللہ کی عدالت میں ان آنکھوں کے آنسو ان یتیموں کی آہیں اور ان ماؤں کے نوحے تم سے سوال کریں گے ۔
اب فیصلہ ہے:
تم تاریخ میں زندہ قوم بننا چاہتے ہو؟
یا مردہ ضمیر والی مصلحت پسند قوم؟
کیونکہ اگر غزہ کے بعد بھی تم خاموش رہے
تو اگلی باری کسی اور کی نہیں تمہاری ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *